ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:اموگھ ٹریڈرس کے نام سے گاہکوں سے 12لاکھ روپئے لوٹ کر فرارہونے والے ملزم گرفتار

کاروار:اموگھ ٹریڈرس کے نام سے گاہکوں سے 12لاکھ روپئے لوٹ کر فرارہونے والے ملزم گرفتار

Tue, 23 Mar 2021 18:47:11    S.O. News Service

کاروار:23؍مارچ  (ایس اؤ نیوز) اموگھ ٹریڈرس کے نام پر شہر کے 130گاہکوں سے 12لاکھ روپئے لوٹ کر جھانسہ دینے والے تمل ناڈو کے  فریبی جال کےافرادکے خلاف BUDS(Banning Of Unregulated Deposits Act 2017) کے تحت کیس درج کرتے ہوئے معاملہ کو سلجھانےکی طرف کاروار پولس نےبڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس بات  کی طلاع ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراج نے   دی ۔

ایس پی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں معاملے کی جانکاری دیتےہوئے ایس پی نے بتایا کہ حال ہی میں کاروار شہر میں اموگھ ٹریڈرس کے نام پر کم قیمت پر سامان بیچے جانےکا جھانسہ دے کر قریب 130گاہکوں سے لاکھوں کی رقم لوٹ کر ٹولی فرار ہوگئی تھی۔ کاروار پولس نے پہلے قدم پر کامیاب ہوتے ہوئے21مارچ کو  ہبلی میں اہم ملزم تمل ناڈو کے تنجاؤر سے تعلق رکھنے والے شیوراج رنگریسو کو گرفتا رکرلیاہے۔

شہر کے کاجو باغ  میں کرایےکے دکان میں اموگھ ٹریڈرس کے نام پر گھریلو سامان ، الکٹرانک اشیاء کو 45فی صد کم قیمت پر بیچنے کا لالچ دے کر بیانیہ لیا جاتاتھا۔ اس طرح قریب 130گاہکوں سے 12لاکھ روپئے لےکر ملزم کاروار سے فرار ہوگئے ۔ ان میں سے گنتی کےچند گاہکوں کو کچھ سامان ملے ہیں ، معاملےکو لےکر  پولس  سنجیدگی سے جانچ کی تیار ی میں ہونےکی بھنک لگتےہی ملزم فرار ہوگئےہیں، اگر وقت پر پولس اس طرف قدم نہیں بڑھاتی تو مزید چار پانچ دنوں میں گاہکوں سے چار پانچ کروڑ روپئے لوٹ لئےجاتے، تو اس طرح پولس کی اقدامی کارروائی سے عوام کے پیسے کی حفاظت ہوئی ہے۔

کڈواڑ کے سمرتھ نریش نیتال کر کی درج کردہ شکایت پر جانچ جاری ہے اور ہبلی سے ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ معاملے کو لےکر پولس مزید جانچ کررہی ہے۔ اس میں اصل سرمایہ کس نےلگایا؟ معاملے کا کلیدی ملزم کون ہے؟ زیادہ منافع کس کو جاتاتھا ؟ جیسے سوالات کی چھان بین میں پولس مصروف رہنےکی بات کہی۔ مُتُّورام کلیدی ملزم بتایا جارہاہے جو اس وقت فرار ہے، ایس پی نے تیقن دیا کہ اس کو بہت جلد گرفتارکرلیاجائے گا۔ اس  موقع پر ایس پی نے پولس ٹیم کی ستائش کی۔


Share: